(Bang-e-Dra-116) Shama Aur Shayar (شمع اور شاعر) The Candle And The Poet

Ab Nawa Paira Hai Kya, Gulshan Huwa Barham Tera
Be-Mehel Tera Taranum, Naghma Be-Mousam Tera

Why are you Speeching now? your garden is in disorder!
Your singing is out of place, your music is out of season

Soch To Dil Mein, Laqab Saqi Ka Hai Zaiba Tujhe?
Anjuman Pyasi Hai Aur Pemana Be-Sehba Tera!

Just think if cup‐bearer’s title is appropriate for you
Assembly is thirsty and the wine‐measure is empty of yours 

Aur Hai Tera Shua’ar, Aaeene-e-Millat Aur Hai
Zisht Ruyi Se Teri Aaeena Hai Ruswa Tera

Your ways are different, the law of the Millat is different
Your mirror has been disgraced by the ugly appearance of yours

Kaaba Pehlu Mein Hai Aur Soudai-e-Butkhana Hai
Kis Qadar Shourida Sar Hai Shauq-e-Be-Parwa Tera

With the Ka’bah by your side you are temple’s lover
How rebellious is your irresponsible love

اب نوا پیرا ہے کیا، گلشن ہوا برہم ترا
بے محل تیرا ترنّم، نغمہ بے موسم ترا
معانی:: نوا پیرا: نغمہ ریزی ۔ برہم: الٹ پلٹ ۔ ترنّم: اہل قوم کو شاعری سنانے کا عمل ۔ نغمہ: گیت، نوا ۔ بے موسم: بے موقع ۔
مطلب:شمع شاعر کو کہتی ہے کہ  اب اس نغمہ ریزی کا کیا فائدہ جب تیرا گلستاں برباد ہو کر رہ گیا ہے تیرے اشعار تو سچ پوچھیے بے وقت کی راگنی کی حیثیت رکھتے ہیں جو ملت کی بیداری میں قطعی مددگار ثابت نہیں ہو سکتے ۔ 

سوچ تو دل میں لقب ساقی کا ہے زیبا تجھے
انجمن پیاسی ہے اور پیمانہ بے صہبا ترا
معانی:: لقب: کسی خاص صفت کی بنا پر دیا گیا نام ۔ انجمن: مراد قوم ۔ پیمانہ: دل ۔ بے صہبا: شراب یعنی محبت سے خالی ۔
مطلب: تو خود کو قوم کی مشکلات سے نبرد آزمائی کا دعویدار کہلانے میں فخر محسوس کرتا ہے لیکن سوچ کہ تیرے لقب کہاں تک موزوں ہے ۔ جب کہ نہ تیرے پاس عمل کی قوت ہے نہ ایسے قومی معاملات کو کامیابی سے ہم کنار کر سکے ۔ تیری قوم تو بے وسیلہ ہے اور تو بھی بے عمل اور خالی ہاتھ ہے ۔

اور ہے تیرا شعار، آئینِ ملت اور ہے
زشت رُوئی سے تری آئینہ ہے رسوا ترا
معانی:: شعار: طور طریقہ ۔ آئینِ ملت: قوم کا دستور، چلن ۔ زشت رُوئی: بدصورتی، عمل اچھے نہ ہونا ۔ آئینہ: شخصیت ۔
مطلب: اے مسلمان! حقیقت یہ ہے کہ تیرے غلط طرز عمل اور اس کے ساتھ بے عملی نے پوری قوم کو بدنام کر دیا ہے ۔ اس لیے بھی کہ تیرا طرزِ عمل ملت کے اصولوں کے قطعاً منافی ہے ۔

کعبہ پہلو میں ہے اور سودائیِ بتخانہ ہے
کس قدر شوریدہ سَر ہے شوقِ بے پروا ترا
معانی:: پہلو: دل ۔ شوریدہ سر: دیوانہ، پاگل ۔
مطلب: بظاہر تو حرم کعبہ کا پرستار ہے جب کہ عملاً تیری فطرت بتکدے سے ہم آہنگ ہے ۔ تیرا شوق ِ بے پروا کس قدر دیوانہ ، مجنوں ہے ۔

#Muslims #Iqbal #Poetry #Lines #Quotes #Allah #Quran #MuhammadSAW #AllamaIqbal #Iqbaliyat #Stand #Stoodfirm #Palestine #Israel #War #Fight #Gaza #PalestineWar #IsraelWar #PalestineUnderAttacked #StandWithPalestine #Sad #Worried #MuslimUmmah #Ummat #OneUmmah
#GazaGenocide #Wakeup 
(Bal-e-Jibril-132) Zauq-o-Shauq

Zauq-o-Shauq
(In Asha'ar Mein Se Aksar Palestine Mein Likhe Gaye)

Ecstasy
 (Most of these verses were written in Palestine)

Kis Se Kahon Ke Zehar Hai Mere Liye May'ay Hiyat
Kuhna HAi Bazm-e-Kainat, Taza Hain Mere Wardaat

To whom should I say that the wine of life is poison to me:
I have new experiences while the universe is decadent entire.

Kiya Nahin Aur Ghaznavi Kargah-e-Hiyat Mein
Baithe Hain Kab Se Muntazir Ahl-e-Harm Ke Soumanaat

Is there not another Ghaznavi in the factory of Life?—
The Somnaths of the People of the Harem have been awaiting a blow for long.

Zikr-e-Arab Ke Souz Mein, Fikr-e-Ajam Ke Saaz Mein
Nay Arabi Mushahidaat, Nay Arbi Takhayyulaat

The Arabian fervour and the Persian comfort
Have both lost the Arabian acuteness and the Persian imagination.

Kafla'ay Hijaz Mein Aik Hussain(R.A.) Bhi Nahin
Garcha Hai Tabdaar Abhi Gaisu'ay Dajla-o-Firat

The Caravan of Hijaz has not another Husain amongst it—
Although the tresses of the Tigris and the Euphrates are still as bright as ever.

کس سے کہوں کہ زہر ہے میرے لیے مئے حیات
کہنہ ہے بزمِ کائنات، تازہ ہیں میرے واردات
معانی: کہنہ ہے بزم کائنات: کائنات کی محفل پرانی ہے ۔ تازہ: نئے ۔ واردات: تجربات ۔
مطلب: اقبال کہتے ہیں کہ مجھے قدرت نے ایسے دور میں تخلیق کیا ہے کہ وہ انتہائی کہنہ عقائد کی آماجگاہ ہے اس پر ستم یہ کہ مجھے ایسے فرسودہ معاشرے میں نئے تصورات اور اجتہادی فکر کے ساتھ بھیجا گیا ہے ۔ اب اس کا گلہ اور شکایت کس سے کی جائے کہ اس نوع کی تضادات نے میری زندگی میں زہر گھول کر رکھ دیا ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ عہد حال کے پس منظر میں میری سوچ اور نظر مستقبل تک رسائی حاصل کرنے کی اہل ہے جب کہ میرے گردوپیش فرسودہ اور منتشر نظریات سرگرداں نظر آتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ جس عہد میں آج انسان سانس لے رہا ہے وہ بے حد پرانا ہو چکا ہے جو نئے افکار کو برداشت کرنے کا اہل نہیں ۔

کیا نہیں اور غزنوی کارگہِ حیات میں 
بیٹھے ہیں کب سے منتظر اہلِ حرم کے سومنات
معانی: غزنوی: محمود غزنوی ۔ کارگہِ حیات: زندگی کا میدانِ جنگ ۔ اہلِ حرم کے سومنات: مسلمانوں کے بت ، قبریں ، فرقے ۔
مطلب: اس وقت صورت حال یہ ہے کہ فقیہان کرام نے حرم اور مساجد کو بھی اسی طرح اندھی تقلید اور پرستش کی آماجگاہ بنا لیا ہے جس طرح سومنات کے مندر میں بتوں کی پرستش کا دور دورہ تھا ۔ چنانچہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس نظام کو بدلنے کے لیے محمود غزنوی جیسا کوئی مرد مجاہد اٹھے اور اس صورت حال کو اسی طرح تبدیل کر دے جس طرح اس نے سومنات کے مندر میں بتوں کو پاش پاش کر کے لوگوں میں وحدانیت کا تصور پیدا کیا تھا ۔ مراد یہ ہے کہ کائنات میں فکری سطح پر انقلابی تبدیلی کی ضرورت ہے جو مروجہ فرسودہ نظام کو یکسر بدل ڈالے ۔

ذکرِ عرب کے سوز میں ، فکرِ عجم کے ساز میں
نے عربی مشاہدات، نے عجمی تخیلات
معانی: مشاہدات: تجربے ۔ تخیلات: خیالات ۔
مطلب: بغور جائزہ لیا جائے تو عرب اور عجم دونوں کا سارا ماحول اور منظر نامہ بدل کر رہ گیا ہے ۔ پہلے عربوں کو ایک آزاد اور حقیقت پسند قوم سے تعبیر کیا جاتا تھا لیکن اب ان میں تصور آزادی اور حقیقت پسندی کا فقدان ہے ۔ یہی حالت اہل عجم کی ہے جو اپنی بلندی فکر اور اعلیٰ تصورات کے باعث بین الاقوامی سطح پر شہرت رکھتے تھے ۔ اب تو عرب بھی اور اہل عجم بھی اپنی تمام تر خصوصیات سے محروم ہو چکے ہیں ۔

قافلہَ حجاز میں ایک حسین  بھی نہیں
گرچہ ہے تاب دار ابھی گیسوئے دجلہ و فرات
معانی: تاب دار: خم دار ۔ گیسوئے دجلہ و فرات: یعنی عراق کے معاملات ۔
مطلب: اقبال کہتے ہیں کہ ملت اسلامیہ کے لیے اس سے بڑا المیہ اور کیا ہو گا کہ آج پورے حجازی قافلے میں ایک فرد بھی ایسا نظر نہیں آتا جو نواسہَ رسول حضرت امام حسین جیسی سیرت و کردار کا مالک ہو اور ظلم و استبداد کے علاوہ آمریت کے خلاف سربکف اعلان جہاد کر سکے ۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ظلم و استبداد اور آمریت آج بھی اپنے عروج پر ہے لیکن اس کے خلاف رزم آرائی کے لیے ایک بھی حسین جیسا جہاد کرنے والا پوری ملت اسلامیہ میں موجود نہیں ۔

#Muslims #Iqbal #Poetry #Lines #Quotes #Allah #Quran #MuhammadSAW #AllamaIqbal #Iqbaliyat #Stand #Stoodfirm #Palestine #Israel #War #Fight #Gaza #PalestineWar #IsraelWar #PalestineUnderAttacked #StandWithPalestine #Sad #Worried #MuslimUmmah #Ummat #OneUmmah
(Bang-e-Dra-164) Ghazal

Ae Bad-e-Saba! Kamli Wale (S.A.W.) Se Ja Kehiyo Pegham Mera
Qabze Se Ummat Bechari Ke Deen Bhi Gya, Dunya Bhi Gyi

O gentle breeze! Convey my message to the one wrapped in blanket (S.A.W)
The struggling Ummah has lost both its spiritual path and worldly resources.

Ye Mouj-e-Pareeshan Khatar Ko Pegham Lab-e-Sahil Ne Diya
Hai Door Wisaal-e-Behar Abhi, Tu Darya Mein Ghabra Bhi Gyi!

The river bank gave this message to the restless wave
Union with ocean is still far and you have already lost patience in the river

اے بادِ صبا! کملی والےؐ سے جا کہیو پیغام مرا
قبضے سے اُمّت بیچاری کے دِیں بھی گیا، دنیا بھی گئی

معانی: کملی والا: رسول اللہ ﷺ ۔ دیں قبضے سے جانا: یعنی مسلمانوں کا مذہب سے دور ہونا ۔ دنیا قبضے سے جانا: آزادی سے محروم ہو جانا ۔

مطلب: اے بادِ صبا آنحضرت کو جن کو کملی والے سے موسوم کیا جاتا ہے ازراہ کرم یہ پیغام پہنچا دینا کہ حضور کی امت کے ہاتھوں دین تو خیر گیا ہے اب دنیا بھی چلی گئی یعنی امت مسلمہ کی بےعملی کے سبب اس پر ہر شعبے میں زوال کی کیفیت ہے ۔

یہ موجِ پریشاں خاطر کو پیغام لبِ ساحل نے دیا
ہے دُور وصالِ بحر ابھی، تو دریا میں گھبرا بھی گئی
معا نی: موج: لہر ۔ پریشاں خاطر: جس کا دل بے چینی کا شکار ہو ۔ وصال: ملاپ ۔ بحر: سمندر ۔
مطلب: دریا میں جو ایک موج مضطرب تھی اس کو ساحل نے یہ پیغام دیا کہ ابھی سمندر تو بہت دور ہے اور تو اس معمولی سے دریا میں ہی پریشانی سے ہم کنار ہو رہی ہے ۔ مراد یہ ہے کہ انسان آزمائش کی ابتدائی گھڑی میں ہی پریشان ہو جائے تو پھر وہ منزل تک کیسے پہنچ سکے گا ۔

#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Poem #Motivation #Inspiration #Allah #DrIqbal #Fearless #NoFear #Momin #Believer #Stand #Stoodfirm #Strong #Worrior #MardeSipahi #Mard #Brave #Soldier #Palestine #Israel #War #Fight #Gaza #PalestineWar #IsraelWar #PalestineUnderAttacked #StandWithPalestine #Sad #Worried
(Bang-e-Dra-105) Shikwa (شکوہ) The Complaint

Lutf Merne Main Hai Baqi, Na Maza Jeene Mein
Kuch Maza Hai To Yehi Khoon-e-Jigar Peene Mein

There is no pleasure left in dying, nor joy in living;
if there's any pleasure, it's bearing this affliction

Kitne Betaab Hain Jouhar Mere Aaeene Mein
Kis Qadar Jalwe Tarapte Hain Mere Seene Mein

How restless the virtues are in my mirror!
How much brilliance agonizes within my chest!

Iss Gulistan Mein Magar Dekhne Wale Hi Nahin
Dagh Jo Seene Mein Rakhte Hun, Woh Lale Hi Nahin

But in this garden, there are no onlookers;
There are no poppies with Love’s stain on their breasts

لُطف مرنے میں ہے باقی، نہ مزا جینے میں
کچھ مزا ہے تو یہی خُونِ جگر پینے میں

مطلب: اے خدا۔۔۔۔! ہم مسلمانوں کی حالت یہ ہے کہ نہ زندہ رہنے میں کوئی لذّت ہے نہ مرنے میں کوئی مزہہے۔ اگر کچھ لذّت ہے تو صرف اپنے جگر کے خون پینےمیں ہے یعنی قوم کی حالت کا غم کھانے میں ہی مزہ ہے

کتنے بے تاب ہیں جوہر مرے آئینے میں
کس قدر جلوے تڑپتے ہیں مرے سینے میں

مطلب: میرے زندگی کے عکسی شیشے میں یعنی میرےدل میں سے بہت سی صلاحیتیں اور صفات ظاہر ہونے کے لیے بے قرار ہیں، لیکن ان سے فائدہ اٹھانے والاکوئی نہیں ہے اور میرے سینے میں بہت سی تجلیات ظاہر ہونے کے لیے تڑپ رہی ہیں لیکن افسوس کہ ان کو برداشت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

اس گُلستاں میں مگر دیکھنے والے ہی نہیں
داغ جو سینے میں رکھتے ہوں، وہ لالے ہی نہیں

مطلب: افسوس اس بات کا ہے کہ میری قوم کا کوئی فرد بھی چشم بینا نہیں رکھتا جو اس کیفیت کا اندازہ کر سکے ۔ یہ ممکن بھی کیسے ہو کہ کسی میں بھی مصائب کا سامنا کرنے کی قوت نہیں ۔ لالے کے پھول یعنی قوم کی محبت کا دعویٰ کرنے والے تو بہت ہیں لیکن وہ سیاہ دھبےکے بغیر ہیں۔ یعنی ان کے دعویٰ میں خلوص نہیں ہے۔

Recited by: Zia Mohyeddin Sahib
Recitation Courtesy: Iqbal Academy Pakistan

https://allamaiqbal.carrd.co/
https://www.youtube.com/@AakhriPaigham
https://www.facebook.com/AakhriPaigham/
https://www.instagram.com/akhripaigham/
https://twitter.com/AakhriPaigham
https://www.tiktok.com/@aakhripaigham

#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Poem #Motivation #Inspiration #Allah #DrIqbal #Fearless #NoFear #Momin #Believer #Stand #Stoodfirm #Strong #Worrior #MardeSipahi #Mard #Brave #Soldier #Palestine #Israel #War #Fight #Gaza #PalestineWar #IsraelWar #PalestineUnderAttacked #LongLivePalestine
#StandWithPalestine #Sad #Worried
Palestine
Published:

Palestine

Published: